sui northern 1

سکھر،غیرت کے نام پر خاتون کو قتل کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار

0
Social Wallet protection 2

سکھر(نیوزڈیسک )ترجمان سکھر پولیس محمد بخش بلوچ کے جاری کردہ بیان کے مطابق رضا گوٹھ کے حدود میں غیرت کہ نام پر قتل ہونے والے خاتون کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیاہے۔

sui northern 2

اس سلسلے میں ایس ایس پی سکھر عابد علی بلوچ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے، ابتدائی تحقیقات کہ مطابق قاتل والد محمد بخش مہر نے اپنے بیٹی اور بھتیجے پر کارو کاری کا الزام لگا کر ان پر فائرنگ کر دی فائرنگ کی نتیجے میں بیٹی مسمات سلمہ جانبحق اور بھتیجے مسمات شازیہ شدید زخمی ہو گئی پولیس نے واقعے کے جگہ پہنچ کر مقتول خاتون کی نعش اور زخمی خاتون کو علاج کے ہسپتال منتقل کر دیا ۔

سکھر پولیس نے ملزم محمد بخش مہر کو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی ہے ایس ایس پی سکھر عابد علی بلوچ نے پولیس ٹیم کے لئے شاباشی کا پیغام دیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.