ایڈیٹوریلپاکستان

ایف آئی اے حیدرآباد زون کی 14 چھاپہ مار کاروائیاں،3مقدمات درج

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر داخلہ کے احکامات کی روشنی میں بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔

ایف آئی اے حیدرآباد زون کی 14 چھاپہ مار کاروائیاں،بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف 3 مقدمات درج کر لئے گئے۔

نامزد ملزمان میں محمد صالح، حیدر علی اور فقیر محمد شامل ہیں۔

ترجمان ایف آئی اے کے  مطابق چھاپہ مار کاروائیاں کمپوزٹ سرکل لاڑکانہ, میرپور خاص اور کمپوزٹ سرکل شہید بینظیرآباد کی جانب سے کی گئی۔

چھاپہ مار کاروائیاں لاڑکانہ کے علاقے رحمت پور، میرپور خاص اور شہید بینظیر آباد کے مختلف علاقوں میں کی گئیں۔۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان اپنی دوکانوں اور کولڈ سٹوریج میں براہِ راست کنڈا لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے۔

بجلی چوری سے قومی خزانے کو مجموعی طور پر 14 لاکھ سے زائد کا نقصان پہنچا۔

حیسکو اور سپیکو حکام نے مذکورہ غیر قانونی کنکشنز منقطع کر دیئے۔

بجلی چوری میں استعمال ہونے والے کیبلز اور دیگر سامان کو قبضے میں لے لیا گیا۔

ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔

ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ایف آئی اے میرپور خاص نے بجلی چوری میں ملوث ملزم کے خلاف درج انکوائری میں 2 لاکھ روپے بطور جرمانہ کی رقم بھی وصول کروالی۔

ایف آئی اے میرپور خاص کی جانب سے 5 میٹروں کو چیک کیا گیا جس میں کسی قسم کی چوری یا بے ضابطگیاں ثابت نہیں ہوئی۔

ایف آئی اے حیدرآباد زون کی جانب سے تمام سرکلز میں خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔

چھاپہ مار ٹیمیں متعلقہ ڈیسکو حکام کے ساتھ مشترکہ کاروائیاں کر رہی ہیں۔

ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button