پاکستان

لاہور،حوالہ ہنڈی میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار

لاہور(نمائندہ خصوصی)ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کی ہدایات پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن،حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان ایف آئی اے نے بتایاکہ ملزم عبید اللہ کو حفیظ روڈ لاہور سے گرفتار کیا گیا

ملزم حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ریکٹ کا حصہ ہے۔

چھاپے کے دوران ملزم سے 3 لاکھ پاکستانی روپے برآمد کر لئے گئے

ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا۔

ملزم سے حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد بھی برآمد کئے گئے ۔

ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

گینگ کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button