لاہور(نمائندہ خصوصی)ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی کی بڑی کاروائی،چھاپہ مار کاروائی میں آن لائن مالی فراڈ میں ملوث خاتون ملزم گرفتارکرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی کی بڑی کاروائی،چھاپہ مار کاروائی میں آن لائن مالی فراڈ میں ملوث خاتون ملزم گرفتارکرلیاملزمہ کا تعلق آن لائن فراڈ میں ملوث منظم گینگ سے ہے۔
گینگ کے ملزمان سادہ لوح شہریوں کو بینک کا نمائندہ بن کر کال کرتے تھے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان آن لائن سپوفنگ کا استعمال کرتے ہوئے بینک سے ملتے جلتے نمبروں سے کال کرتے تھے
ملزمان بینک صارفین سے ویریفیکیشن کے نام پر اکاونٹ کی خفیہ معلومات حاصل کرتے تھے
ملزمان بینک صارفین سے خفیہ معلومات حاصل کر کے انکے اکاونٹ سے پیسے ٹرانسفر کرتے تھے
گرفتار ملزمہ نے شکایت کنندہ کو بینک کا نمائندہ ظاہر کرتے ہوئے کال کی
گرفتار ملزمہ نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر مجموعی طور پر 1,880,000 روپے ہتھیائے۔
مذکورہ رقم مختلف بینک اکاونٹس میں ٹرانسفر کی گئی
ملزمہ کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے
دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں
عوام سے مطلع کیا جاتا ہے کہ ایسی کالز جرائم پیشہ عناصر کی جانب سے کی جاتی ہیں جن کا ہرگز جواب نہ دیں۔
اپنی ذاتی معلومات کسی سے شئیر نہ کریں۔
آن لائن مالی فراڈ سے متعلق شکایت درج کروانے کے لئے قریبی سائبر کرائم سرکل سے رابطہ کریں