پاکستان

بنی گالہ،لیگی رہنماء کےکارندوںکی گھر پر قبضے کی کوشش

اسلام آباد ( کرائم رپورٹر)تھانہ بنی گالہ کی حدود میں سیاسی جماعت کے سینئر رہنما حنیف عباسی کے کارندوں نے گھر پر قبضہ کرنے کی ناکام کوشش کی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق گھر پر قبضہ کی غرض سے آئے افراد کا تعلق نون لیگی رہنما سے جا نکلا

متعلقہ تھانہ نے ان جانے میں گھر پر قبضہ کا مقدمہ تو درج کر لیا مگر سیاسی جماعت کے رہنما کا نام سامنے آنے پر پولیس بھوکلاہٹ کا شکار ہو گئی

محکمے کے اعلی افسران سر جوڑ کر بیٹھ گئے حنیف عباسی کی پولیس کے اعلی افسران سے ملاقاتوں کا بھانڈہ پھوٹ گیا

حنیف عباسی نے اپنے کارندوں پر مقدمہ درج ہونے کی وجہ سے پولیس کو گرفتاریوں سے روک دیا اور مقدمے کو فل فور خارج کرنے کے لئے پولیس پر دباؤ ڈالنا شروع کر دیا۔

مدعی مقدمہ نے حنیف عباسی کی پولیس کے اعلی افسران سے ملاقاتوں مقدمے کو خارج کرنے کی کوششوں کو کیمرے میں محفوظ کر لیا۔

تفتیشی افسر کو فل فور سسپنڈ کرنے اور تفتیش کسی من پسند افسر کو دینے کا بھی کہہ دیا۔

مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ اب ہمارا کیس کورٹ میں ہے تو پولیس کی مداخلت سمجھ سے بالا تر ہے۔

پولیس کورٹ کے حکم نامے کو کیوں اور کس طرح چیلنج کر سکتی ہے۔

مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ ہم اپنے ساتھ ہونے والی اس زیادتی اور ظلم کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے اور سیاسی مداخلت اور پریشر کو ہر گز برداشت نہیں کریں گے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button