ایڈیٹوریلپاکستانتازہ ترین

وزیراعظم کا کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم دیدیا ہے۔

سعودی عرب روانگی سے قبل وزیر اعظم نے کسانوں کی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے فوری اقدامات اٹھانے کا حکم دیا۔

وزیراعظم نے پاسکو کو گندم خریداری کے ہدف میں اضافے کے احکامات دیتے ہوئے گندم خریداری کا ہدف بڑھا کر 1.8ملین میٹرک ٹن کردیا۔

شہباز شریف نے گندم کی خریداری کے حوالے سے کسانوں کی سہولت کو ترجیح دینے کی ہدایت کر دی۔

وزیر اعظم نے کسانوں کی گندم خریداری سے متعلق مشکلات کو دیکھتے ہوئے یہ قدم اٹھایا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button