تھانہ سوہاوہ کی حدود ڈھوک امب میں بڑا فراڈ،شہریوں سے 60لاکھ روپے ہتھیا لئے گئے
سوہاوہ (نیوزڈیسک)ڈھوک امب کے رہائشی نوسرباز چوہدری مظہر نامی شخص نے مختلف اضلاع کے لوگوں سے 60لاکھ روپے سے زائد رقم کا فراڈ کر ڈالا ۔
متاثرین نے بتایاکہ چھ ماہ سے زائد سے عوام نوسرباز کے گھر کے چکر لگا رہے ہیں مگر قابو نہیں آ رہا نوسرباز نے ایبٹ آباد سرگودھا فیصل آباد جہلم دینہ اور ڈھوک امب کے پچاس لوگوں سے لاکھوں روپے لئیے چوکی سٹی دینہ پر نوسرباز کے خلاف درخواست دے دی گئی نوسرباز سے جب روپوں کا مطالبہ کیا جاتا ہے تو مختلف غنڈوں کے زریعے دھمکیاں دیتا ہے۔
متاثرین کا یہ بھی کہنا ہے اب مزید نوسربازوں اور غنڈوں سے ملکر چند ہزار روپے غنڈوں کو دیکر حراساں کروا رہا ہے ۔
چوکی سٹی دینہ پر سابقہ تعنیات اے ایس ائی کو چند ہزار روپے دیکر درخواست ختم کروانے کی کوشش کی اب موصول ایک ایم این اے کے پی اے کا رعب جھاڑ کر انتظامیہ سمیت متاثرین کو بھی دھمکا رہا ہے۔