لاہور میٹروپولیٹن کارپوریشن گلبرگ زون ناجائز تجاوزات و قبضہ مافیاز کے خلاف سرگرم،10ٹرک سامان قبضے میں لے لیا
لاہور (دانش خان سے )لاہور میٹروپولیٹن کارپوریشن گلبرگ زون ناجائز تجاوزات و قبضہ مافیاز کے خلاف سرگرم ہے۔
گلبرگ زون علاقہ میں موجود بازاروں اور شاہراؤں پر قابض مافیاز کے خلاف بھرپور کاروائی کا ریلہ دکھائی دیا
تہہ بازاری کے باعث شہریوں اور راہگیروں کو ہونے والی تکالیف کا ازالہ کرنے کے لیے زونل افیسر سہیل اشرف گوندل کی جانب سے روزانہ کی بنیادوں پر اپریشن عمل میں لائے گئے۔
ڈی سی لاہور کے ناجائز تجاوزات بارے سخت ترین احکامات کو عملی جامع پہنانے کے لیے ہر ممکن حد تک اپریشن جاری رہیں گے ، زیڈ او ار گلبرگ زون گزشتہ ہفتہ سے جاری اپریشن میں متعدد سامان قبضہ میں لیا جا چکا ہے انسپیکٹر انفورسمنٹ عبدالمجید میں مختلف کاروائیوں میں 10 ٹرک سامان قبضہ میں لیا ۔
انسپیکٹر انفورسمنٹ نے کہاکہ گلبرگ کے علاقہ میں موجود شیر پاؤ پل بازار میں قائم تجاوزات اور تہہ بازاری پر من و عن عمل درامد ممکن بنایا جائے گا۔