sui northern 1

پی آئی اے سی ایل کی تنظیم نو میں اہم سنگ میل عبور

0
Social Wallet protection 2

اسلام آباد(نیوزڈیسک)20 اور 21 اپریل 2024 کو پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کارپوریشن لمیٹڈ (پی آئی اے سی ایل) کی تنظیم نو میں دو اہم سنگ میل حاصل کر لیے گئے جب پی آئی اے سی ایل کے حصص یافتگان اور قرض دہندگان نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) میں دائر اسکیم کی منظوری دی۔

sui northern 2

نجکاری کے عمل کے ایک حصے کے طور پر، وفاقی کابینہ نے پی آئی اے سی ایل کی تقسیم اور تنظیم نو کی منظوری دی تھی جس کے بعد 28 مارچ 2024 کو ایس ای سی پی میں ایک سکیم آف ارینجمنٹ (ایس او اے) دائر کی گئی۔

اس سکیم کا پی آئی اے سی ایل کے حصص یافتگان اور قرض دہندگان سے منظور شدہ ہونا ضروری تھا۔ تنظیم نو کا بلیو پرنٹ پی آئی اے سی ایل  کے شیئر ہولڈرز کو 20 اپریل 2024 کو منعقدہ ایکسٹرا آرڈینری میٹنگ کے دوران پیش کیا گیا جسے شیئر ہولڈرز نے 99.97 فیصد ووٹوں سے کثرت سے منظور کیا۔ اسی طرح، 21 اپریل 2024 کو منعقدہ پی آئی اے سی ایل کے قرض دہندگان کی کریڈٹرز میٹنگ میں، ری اسٹرکچرنگ پلان اور ایس او اے کی کریڈٹرز نے توثیق کی۔

ری سٹرکچرنگ سے ایک نمایاں طور پر قرض کے بوجھ سے آزاد پی آئی اے  فراہم ہو گی، جو بہتر طور سے ہوا بازی پر توجہ مرکوز کر پائے گی اور ممکنہ سرمایہ کاروں کو مستقبل میں ترقی کی بنیاد فراہم کرے گی، جبکہ شیئر ہولڈرز کے لیے قدر کی تخلیق کو یقینی بنائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.