لاہور(نیوزڈیسک)لاہور میں جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں ماں نے مبینہ طور پر 2 ماہ کی بچی کو قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں ماں نے مبینہ طور پر 2 ماہ کی بچی کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق 2 ماہ کی دعا فاطمہ کو مبینہ طور پر گلا دبا کر قتل کیا گیا، واقعہ گھریلو لڑائی جھڑے کے دوران پیش آیا۔
پولیس نے ملزمہ کو حراست میں لے کر معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، بچی کی لاش کو سرد خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔