کراچی(نیوزڈیسک)غیر قانونی اسلحے کی نقل حمل کا الزام وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر بابل خان بھیو نے استعفیٰ کا اعلان کر دیا۔
وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر بابل خان بھیو نے اپنے بیان میں کہا کہ کل جیکب آباد کی حدود میں جو غیر قانونی اسلحہ پکڑا گیا، غیر قانونی اسلحے کی نقل حمل کا مجھ پر الزام لگا کر میرے ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی اور اِس معاملےپر غیر ضروری سیاست کی گئی۔
وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر نے کہا کہ میرا اس واقعے سے کسی قسم کانہ تو کوئی تعلق ہے اور نہ ہی واسطہ ہے ، پیپلزپارٹی کے کارکن اور وزیراعلیٰ کے مشیر ہونے کے ناطے میں اس الزام کی سختی سےتردید کرتاہوں۔
ابل خان بھیو نے حکومت سندھ سے درخواست کی کہ واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائےاور استعفیٰ فوری منظور کرکے انکوائری شروع کی جائے۔
مشیر وزیر اعلی نے کہا کہ میں وزیراعلیٰ سندھ کو درخواست کرتا ہوں کہ انکوائری کی رپورٹ پبلک کی جائے ۔