sui northern 1

ساہیوال،آگ لگنے سے 40 دکانیں جل کر راکھ

0
Social Wallet protection 2

ساہیوال(نیوزڈیسک)ساہیوال میں دربار محمد پناہ کے قریب دکانوں میں شاٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس سے 40 سے زائد دکانیں جل گئیں۔

sui northern 2

تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں دربار محمد پناہ کے قریب دکانوں میں شاٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس سے 40 سے زائد دکانیں جل گئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے سے دکانوں میں موجود لاکھوں روپے کا مال خاکستر ہوگیا، ریسکیو کی 5 گاڑیوں نے آگ پر قابو پالیا۔

پولیس کے مطابق عرس کے موقع پر عارضی دکانیں بنائی گئی تھیں جنہیں آگ لگی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دربار پر عرس کی تقریبات گزشتہ روز ختم ہوگئی تھیں، آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.