پانچ وفاقی وزراء کو اضافی قلمدان سونپ دیئے گئے

0

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پانچ وفاقی وزراء کو اضافی قلم دان تفویض کر دیے گئے۔کابینہ ڈویژن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق وزیرِ نجکاری عبدالعلیم خان کو مواصلات کا اضافی قلم دان دے دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چودھری سالک حسین کو مذہبی امور کا اضافی قلم دان، وزیرِ صنعت و پیدوار رانا تنویر کو نیشنل فوڈ اینڈ سیکیورٹی کا اضافی قلم دان دے دیا گیا۔
کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کو بین الصوبائی رابطے کا اضافی قلم دان، وزیرِ پیٹرولیم مصدق ملک کو آبی وسائل کا اضافی قلم دان سونپ دیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.