اکتوبرکے مہینے میں برآمدات میں نمایاں اضافہ، اعداد و شمار جاری

موجودہ مالی سال کے ماہ اکتوبر میں برآمدات میں اضافہ ہوا ہے، اکتوبر 23 کے مقابلے میں اکتوبر 24 میں برآمدات میں 11 فیصد اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس مہینے میں برآمدات 11 فیصد اضافے سے 2 ارب 98 کروڑ…

اے سی سی اے کی 120 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاکستانی خاتون صدر منتخب

ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس نے پاکستان سے تعلق رکھنے والی عائلہ مجید کو صدر منتخب کرلیا ہے۔ عائلہ مجید اے سی سی اے کی 120 سالہ تاریخ میں پاکستان سے اس عہدے کے لیے منتخب ہونے والی پہلی شخصیت بن گئی ہیں۔ عائلہ مجید…

سلیکشن کمیٹی کے بعد محمد یوسف کوچنگ سے بھی الگ ، وجہ کیا ؟ جانیں

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی سے الگ ہونےکے بعد سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف کوچنگ سے بھی الگ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق محمد یوسف نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بیٹنگ کوچ تعینات تھے۔محمدیوسف پاکستان انڈر 19 کےکوچ بھی تعینات رہے ہیں۔یاد رہےکہ…

عمران خان پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے کے اشارے نہیں ملے، برطانوی وزیر خارجہ

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ممکنہ طور پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے سے متعلق برطانوی وزیر خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا۔ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے برطانوی ایم پی کم جانسن کے خط کے جواب میں برطانوی مؤقف واضح کیا ہے۔برطانوی وزیر…

احسن اقبال کا پی ٹی آئی اراکین کو اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین کو اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا۔ احسن اقبال نے پی ٹی آئی پر کڑی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو 2014 کا کھیل دوبارہ کھیلنے کی…

امریکا کے46 ارکان کانگریس نے صدر جوبائیڈن کو عمران خان کی رہائی کیلئےخط لکھ دیا

امریکا کے 46 ارکان کانگریس نے صدر جوبائیڈن کو خط لکھ دیا۔ امریکی ارکان کانگریس نے خط میں پاکستان میں انسانی حقوق سےمتعلق ایوان نمایندگان کی قرارداد پراقدامات کرنےکی اپیل کی ہے اور کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی دیگرسیاسی قیدیوں کی…

پی سی بی کا ویمنز کرکٹرز کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان ،دو کھلاڑیوں کی ترقی کردی گئی

پاکستان ویمنز کرکٹرز کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا گیا جس کے تحت کپتان فاطمہ ثنا اور منیبہ علی کی اے کیٹگری میں ترقی کردی گئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے کارکردگی کے سالانہ جائزے کے بعد بین الاقوامی سیزن کے لیے 16 خواتین…

منی لانڈرنگ مقدمے کا تحریری حکم نامہ جاری، پرویز الہی ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا گیا

لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت نے پرویزالہیٰ اور مونس الہیٰ کے خلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ مقدمہ میں تحریری حکم جاری کر دیا۔عدالت نے مونس الہی کے ریڈ نوٹسز اور بیرون ملک سے گرفتاری سے متعلق جے آئی ٹی کو پیشرفت کے احکامات دئیے اور پرویز…

بھارتی کپتان روہت شرماکےگھر میں شادی کے 9 سال بعد خوشیاں ہی خوشیاں

بھارتی کپتان روہت شرما اور ان کی اہلیہ ریتیکا سجدیہہ کے ہاں شادی کے 9 سال بعد بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ روہت شرما اور ریتیکا سجدیہہ کئی سالوں تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد 15 دسمبر 2015 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے، کپتان روہت شرما…

کوئی منی بجٹ نہیں آرہا ، ٹیکس وصولی کا ہدف پورا کیا جائیگا: وزیر خزانہ

اسلام آباد : وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کوئی منی بجٹ نہیں آرہا ، 12970 ارب روپے کی ٹیکس وصولی کا ہدف پورا کیا جائےگا۔ وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نےکہا کہ پاکستان نے پرائمری سرپلس کا ہدف کامیابی سے پورا کیا ہے، نیشنل…