انٹرنیشنلایڈیٹوریلتازہ ترین

کیٹ میڈلٹن کا ابتدائی سٹیج کے کینسر میں مبتلاہونے کاانکشاف

لندن(نیوزڈیسک)برطانوی شہزادی کیٹ مڈل ٹن نے کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کیٹ مڈل ٹن کی جانب سے جاری ویڈیو بیان میں بتایا گیا کہ ان کو کینسر کے مرض کی تشخیص ہوئی اور کیموتھراپی جاری ہے، کینسر کامرض ابتدائی اسٹیج پر ہے۔42 سالہ کیٹ مڈلٹن جنوری سے کسی عوامی تقریب میں نہیں دکھائی دیں۔

شہزادی کیٹ مڈل ٹن کے تین بچے ہیں اور انھیں بیماری سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے۔شہزادی کیٹ کا کہنا تھا کہ دوران علاج شہزادہ ولیم سے بھرپور سپورٹ مل رہی ہے۔

برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کیٹ مڈل ٹن سے پوری برطانوی قوم کو پیار ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button