Gas Leakage Web ad 1

ریاض،آپس میں لڑنے والے نو پاکستانی اور فلپائنی گرفتار

0

ریاض (نیوزڈیسک)سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض ریجن پولیس کے کریمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ نے نو غیرملکیوں کو آپس میں لڑنے اور جھگڑے پر گرفتار کیا۔

Gas Leakage Web ad 2

پبلک سکیورٹی نے (ایکس)پلیٹ فارم پر اپنے اکانٹ کے ذریعے کہا کہ جن رہائشیوں کو گرفتار کیا گیا ان مین پاکستانی اور فلپائنی تارکین وطن شامل ہیں۔ انہیں ایک ویڈیو میں لڑتے دیکھا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ہے۔ انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا۔

خیال رہے کہ ریاض میں ایک گروپ کی ہاتھا پائی کی ویڈیو سوشل میڈی پر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد پولیس نے اس کی جانچ پڑتال کرتے ہوئے آپس میں لڑنے والے گروپ کے خلاف قانونی کارروائی کی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.