انٹرنیشنلایڈیٹوریلتازہ ترین

مسافروں میں سکون کی خاطر استنبول کے ہوائی اڈے پر کتے تعینات

ستنبول(نیوزڈیسک)اگر آپ استنبول کے ہوائی اڈے سے ہوائی جہاز میں سوار ہو رہے ہیں اور آپ بے چینی محسوس کر رہے ہیں تو ٹھیک ہے۔

ہوائی اڈے پر آپ کے اعصاب کو پرسکون کرنے میں مدد کے لیے سروس کتے دستیاب ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکیہ کے ہوائی اڈے نے اس پروگرام کو پچھلے مہینے کے دوران نافذ کیا تاکہ اس سے گزرنے والے مسافروں میں تنا اور پریشانی کو کم کیا جا سکے۔

مسافر ایناستاسیا پوڈمازووا نے اس سروس کی تعریف کی اور پالتو کتے کو سہلاتے ہوئے کہا کہ اس سے مجھے سکون ملتا ہے۔ مجھے جانوروں سے پیار ہے۔ یہ بہت اچھا ہے۔کسٹمر سروس مینیجر عبدالقادر دیمرداش نے کہا کہ مسافروں کی جانب سے مثبت آرا کے بعد ہوائی اڈے کو چلانے والی کمپنی اس منصوبے کو وسعت دینا چاہتی ہے اور مسافروں کے دبا کو کم کرنے کے لیے دستیاب کتوں کی تعداد کو پانچ سے دس کرناچا چاہتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سفر تنائو کا باعث بن سکتا ہے۔ تحقیق کہتی ہے کہ جانوروں اور انسانوں کے درمیان رابطے سے تنا ئواور اضطراب کی سطح کم ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button