ریاض(نیوزڈیسک)سعودی عرب میں بین الاقوامی آئی ٹی نمائش ہوئی جس میں پاکستانی سو سے زائد آئی ٹی کمپنیوں کی جانب سے اسٹالز لگائے گئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریاض میں چار روزہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی نمائش لیپ میں دنیا بھر کی 18 سو سے زائد کمپنیوں کی جانب سے اسٹالز لگائے گئے۔
پاکستان پویلین کا افتتاح سفیر پاکستان احمد فاروق نے کیا، نمائش میں مصنوعی ذہانت، اسمارٹ سٹیز، ڈیجیٹلائزیشن اور مستقبل کے متعلق ورکشاپس منعقد ہوئیں۔ لیپ میں 10 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔