سندھ حکومت کے نئے منصوبے "ایس 4” کے تحت نصب کردہ جدید ترین اے آئی کیمروں کی مدد سے کراچی سے چوری یا چھینی گئی 150 سے زائد گاڑیاں برآمد کر لی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق ان واقعات کے الزام میں ایک خاتون سمیت 200 سے زیادہ ملزمان گرفتار کیے جا چکے ہیں۔
ایران میں منعقدہ نمائش میں انسان نما روبوٹس اصلی انسان نکلے
یہ جدید ترین کیمرے چہروں اور نمبر پلیٹس کی خودکار شناخت کر سکتے ہیں، جو مختلف شہروں کے داخلی و خارجی راستوں پر نصب کیے گئے ہیں۔ کراچی سے چوری یا چھینی گئی تمام گاڑیوں اور مطلوب ملزمان کا ڈیٹا ان کیمروں کے ڈیٹا بیس میں محفوظ کیا گیا ہے۔
جب بھی کوئی چوری شدہ گاڑی یا مطلوب ملزم ان کیمروں کے سامنے سے گزرتا ہے، تو سسٹم فوری طور پر خودکار نشاندہی کر دیتا ہے۔ اس کے بعد سندھ پولیس کی حال ہی میں تشکیل دی گئی ہائی وے پیٹرول ٹیم متحرک ہوتی ہے اور گاڑی کو روک کر ملزمان کو گرفتار کرتی ہے، جس کے ذریعے چوری شدہ گاڑیاں بازیاب کرائی جاتی ہیں۔