اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال زمیر نے غزہ میں تعینات اپنی فوجیوں سے بات چیت میں کہا ہے کہ امن معاہدے کے تحت مقرر کردہ انخلا لائن ("یلو لائن”) اسرائیل اور غزہ کے درمیان نئی سرحد کی حیثیت رکھتی ہے۔ ان کے بقول، یہ لائن ایک نئی سرحدی لائن اور اسرائیلی آبادیوں کے لیے ایک جدید دفاعی لائن ہے۔
معروف ٹی وی میزبان حنا نیازی نے منگنی کرلی، منگیتر کون ہیں؟
غزہ میں حالیہ جنگ بندی معاہدہ، جو 10 اکتوبر 2025 سے نافذ ہے، اس کے تحت اسرائیلی فوج کو اس "یلو لائن” سے پیچھے ہٹنا تھا۔ تاہم، رپورٹس کے مطابق اسرائیلی افواج کی جانب سے معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں اور جنگ بندی کے دوران اب تک مزید 373 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسرائیلی فوق اس وقت غزہ کے 53 فیصد رقبے پر قابض ہے۔