sui northern 1

پی ایس ایل کی تشہیر اور نئی سرمایہ کاری کی دعوت، لندن کے لارڈز میں روڈ شو کا انعقاد

پی ایس ایل کی تشہیر اور نئی سرمایہ کاری کی دعوت، لندن کے لارڈز میں روڈ شو کا انعقاد

0
Social Wallet protection 2

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تشہیر اور نئی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے لندن کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ لارڈز میں ایک خصوصی روڈ شو کا انعقاد کیا گیا۔ اس روڈ شو کا بنیادی مقصد لیگ کے وژن، تجارتی ماڈل اور مستقبل کی حکمت عملی کو عالمی سطح پر متعارف کرانا تھا۔

sui northern 2

الیکشن کمیشن کا بیرسٹر گوہر کو چیئرمین تسلیم کرنے سے انکار، پی ٹی آئی عملی طور پر معدوم

اس تقریب میں پاکستانی کپتان بابر اعظم سمیت متعدد قومی کرکٹرز اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے شرکت کی۔ محسن نقوی نے روڈ شو کے دوران پی ایس ایل سے متعلق اہم تفصیلات اور مستقبل کے منصوبوں سے شرکاء کو آگاہ کیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ پی ایس ایل دنیا کی تیزی سے ترقی کرنے والی ٹی ٹوئنٹی لیگز میں شمار ہوتی ہے اور گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے اسپورٹس ایونٹس میں اس کا نام شامل ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.