پنجاب کانگریس کے سابق سربراہ نوجوت سنگھ سدھو کی اہلیہ نوجوت کور سدھو کے ایک بیان نے بھارت میں سیاسی بحث چھیڑ دی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پنجاب میں وزیر اعلیٰ کی کرسی حاصل کرنے کے لیے 500 کروڑ روپے کی ضرورت ہوتی ہے۔
ہمارا دفاع ایک ایسی فوج کے ہاتھ میں ہے جس کاسپہ سالار فیلڈ مارشل عاصم منیر ہے،عطاء تارڑ
نوجوت کور سدھو نے کہا، "ہمارے پاس کسی پارٹی کو دینے کے لیے پیسہ نہیں ہے، لیکن ہم پنجاب کو سنہری ریاست بنا سکتے ہیں۔” انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر کانگریس انہیں وزیر اعلیٰ کا امیدوار نامزد کرے تو وہ سیاست میں واپس آئیں گی۔
دوسری جانب بی جے پی اور عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے اس بیان پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے، جس سے بھارتی میڈیا میں اس معاملے پر بحث چھڑ گئی ہے۔
یہ بیان بھارتی سیاست میں انتخابی امیدواروں کے انتخاب کے مالی پہلوؤں پر سوال اٹھاتا ہے، حالانکہ اس دعوے کی آزادانہ تصدیق نہیں ہوئی ہے۔