sui northern 1

معمولی ٹریفک خلاف ورزیوں پر بھی ایف آئی آر کا اندراج روکنے کے لیے وزیر اعلی پنجاب کو خط

معمولی ٹریفک خلاف ورزیوں پر بھی ایف آئی آر کا اندراج روکنے کے لیے وزیر اعلی پنجاب کو خط

0
Social Wallet protection 2

ایڈوکیٹ محمد مدثر چوہدری نے معمولی ٹریفک خلاف ورزیوں پر ایف آئی آر کے اندراج کو روکنے کے لیے وزیر اعلیٰ مریم نواز کو خط بھیج دیا ہے۔ اس خط کی نقول وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب اور سی ٹی او لاہور کو بھی بھجوائی گئیں۔

sui northern 2

پاک فوج اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی مشترکہ فوجی مشق وارئیر 9 کا آغاز ہو گیا

خط میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ بغیر ہیلمٹ اور بغیر لائسنس کے مقدمات درج کرنا غیر مناسب کارروائی ہے اور کم عمر طلبہ کا مستقبل ایف آئی آرز کی وجہ سے متاثر ہو رہا ہے۔ ایڈوکیٹ مدثر چوہدری نے کہا کہ دنیا بھر میں ٹریفک خلاف ورزیوں پر جرمانے اور آگاہی دی جاتی ہے، جبکہ پاکستان میں کریمنل کیسز بنائے جا رہے ہیں جو بنیادی حقوق کے خلاف ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور پولیس مقدمات کے اندراج کی موجودہ پالیسی پر نظر ثانی کریں اور نوجوانوں میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کے لیے آگاہی پروگرام اور کونسلنگ کا آغاز کیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.