sui northern 1

باکسنگ میں پاکستان کا مستقبل روشن ہے، یہاں سے بھی محمد علی اور ٹائسن جیسا چیمپئن آئیگا: عامر خان

0
Social Wallet protection 2

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ باکسنگ میں پاکستان کا مستقبل روشن ہے، ایک دن پاکستان کا بھی محمدعلی اور مائیک ٹائسن جیسا چیمپئن آئے گا۔

sui northern 2

جناح اسپورٹس کمپلیکس لاہور میں ہونے والے انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ میں برطانوی باکسر جیمز میٹکالف نے ڈبلیو بی اے ایشیا گولڈ مڈل ویٹ ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

جیمزمیٹکالف نے ڈومینیکن ریپبلک کے جولیو ڈی جیسس کو تیسرے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کیا۔

ارجنٹائن کے باکسر البرٹو پلمیٹا نے ڈبلیو بی اے ایشیا ساؤتھ ویلٹر ویٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا، البرٹو پلمیٹا نے فلپائنی باکسر جوفر منٹانو کو چھٹے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کیا۔

اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی نژاد سابق برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا تھا لاہور آکر اچھا لگا، یہاں 15 ممالک کے باکسرز نے اس ایونٹ میں شرکت کی، یہاں کے فینز اور سیکیورٹی سب بہترین تھا۔

عامر خان کا کہنا تھا اس چیمپئن شپ سے پاکستان میں کھیلوں کو فروغ ملےگا، میزبانی شاندار تھی، اس ایونٹ سے پاکستان کو ٹورزام میں مدد ملے گی۔

سابق ورلڈ چیمپئن کا کہنا تھا پاکستان میں انتہائی ٹیلنٹڈ باکسرز ہیں، باکسنگ میں پاکستان کا مستقبل روشن ہے، ایک دن پاکستان کا بھی محمد علی اور مائیک ٹائسن جیسا چیمپئن آئےگا۔

عامر خان کا کہنا تھا یہاں ہم نے جو مقابلے دیکھے وہ شاندار تھے، پاکستان آرمی کا بےحد شکر گزار ہوں کہ اتنا اچھا ایونٹ منعقد کیا، پاکستان آرمی نے تمام غیر ملکی باکسرز اور مہمانوں کو بہترین سکیورٹی فراہم کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.