sui northern 1

جج کو اسٹریس لینا نہیں اسٹریس دینا چاہیے: جسٹس جواد حسن

جج کو اسٹریس لینا نہیں اسٹریس دینا چاہیے: جسٹس جواد حسن

0
Social Wallet protection 2

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے کہا ہے کہ جج کو اسٹریس لینا نہیں بلکہ اسٹریس دینا چاہیے۔ لاہور جوڈیشل اکیڈمی میں عدالتی فیصلوں کے لیے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال کے موضوع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ مشکل ترین کیسز سنے، انہیں کبھی اسٹریس محسوس نہیں ہوا اور بہت سے سیاسی نوعیت کے کیس بھی ان کے سامنے آئے مگر وہ کبھی دباؤ کا شکار نہیں ہوئے۔

sui northern 2

روس نے ملک بھر میں واٹس ایپ پر مکمل پابندی کا عندیہ دے دیا

جسٹس جواد حسن کا کہنا تھا کہ جج کو اسٹریس لینا نہیں بلکہ اسٹریس دینا چاہیے، جج کی قابلیت کا اندازہ عدالت کی کارروائی سنبھالنے اور فیصلوں سے ہوتا ہے۔ اسی لیے تمام کورسز نئے آنے والے ججز کے لیے انتہائی ضروری ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدالتوں میں 60 فیصد کیسز غلط آتے ہیں، ہمیں وہ کورسز کرنے ہیں جو دنیا میں رائج ہیں۔ ہر ہائیکورٹ میں 30 سے 40 فیصد کیسز فیملی معاملات سے متعلق ہوتے ہیں اور ہر جج کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ پہلی سماعت پر ہی کیس خارج کرسکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.