اسلام آباد میں وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف دینا چاہتی ہے لیکن آئی ایم ایف کی شرائط کی وجہ سے فی الحال ایسا ممکن نہیں ہو پا رہا ہے۔
پاکستان ریلوے نے لگژری سیلونز کے کرائے کم کر دیے
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا پروگرام مکمل ہونے کے بعد ہی عوام کو ریلیف دیا جا سکے گا۔ رانا ثنا اللہ نے عمران خان کے دور حکومت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 2017 میں مہنگائی کی شرح تین فیصد تھی جو چار سال میں بڑھ کر چالیس فیصد ہو گئی۔
وزیراعظم کے مشیر نے زور دے کر کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح ملک کی ترقی اور عوام کی بہتری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے ماضی میں ملک کو نقصان پہنچایا ہے، ان کا حساب کتاب بعد میں بھی ہو سکتا ہے، لیکن اس وقت ملکی مفاد کو ترجیح دی جا رہی ہے۔
ہری پور ضمنی انتخاب کے حوالے سے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ کامیابی پر خوشی اور حیرت دونوں کا اظہار کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ نے انتخابی مہم کے دوران دھمکیاں دیں، جھوٹے مقدمات بنائے اور گالم گلوچ کی، لیکن ایسے اقدامات کے مثبت نتائج برآمد نہیں ہوتے۔