sui northern 1

ایران کی پاک بھارت کشیدگی کے حل کیلئے کردار ادا کرنے کی پیشکش

ایران کی پاک بھارت کشیدگی کے حل کیلئے کردار ادا کرنے کی پیشکش

0
Social Wallet protection 2

ایران کے سیکرٹری قومی سلامتی ڈاکٹر علی لاریجانی نے پاک بھارت کشیدگی کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔

sui northern 2

انہوں نے ہم ٹی وی کے پروگرام "فیصلہ آپ کا” میں سینئر اینکر پرسن عاصمہ شیرازی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ایران پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے فعال کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

ایس آئی ایف سی کی بلیو اکانومی سے مستفید ہونے کی حکمت عملی تیار

ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا کہ ایران پاکستان کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا اور مسئلے کے حل کے لیے ہر قسم کی کوشش کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اگر پاکستان ایران پر کوئی ذمہ داری ڈالے گا تو تہران اسے پوری قوت کے ساتھ پورا کرے گا۔

ان کا دعویٰ تھا کہ بھارت مستقبل میں پاکستان پر کوئی حملہ نہیں کرے گا اور ایران اس سلسلے میں کشیدگی کے خاتمے اور اعتماد سازی کے اقدامات کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

سیکرٹری قومی سلامتی ایران نے کہا کہ ایران پاکستان اور اس کے عوام سے انتہائی محبت کرتا ہے اور خطے میں امن کے قیام کو اپنی اخلاقی اور علاقائی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر علی لاریجانی کا یہ انٹرویو آج رات ہم نیوز پر نشر کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.