Gas Leakage Web ad 1

برطانیہ میں نئے مالیاتی سال کا بجٹ پیش، کم از کم آمدن کی حد مزید 3 سال کیلئے منجمد

برطانیہ میں نئے مالیاتی سال کا بجٹ پیش، کم از کم آمدن کی حد مزید 3 سال کیلئے منجمد

0

برطانوی چانسلر ریچل ریوز نے نئے مالیاتی سال کا بجٹ پیش کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، پیش کردہ بجٹ میں آمدنی کی کم از کم حد کو مزید تین سال کے لیے 2031 تک منجمد کر دیا گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

سفارتکار تارکین وطن کی حکومتوں پر امیگریشن محدود کرنے کیلئے دباؤ ڈالیں، امریکی وزیر خارجہ

آئندہ مالی سال کے بجٹ کے تحت توانائی کے بلوں میں کمی کے لیے گرین لیویز میں کٹوتی کی جائے گی، جس کے نتیجے میں اپریل سے انرجی بلز میں 150 پاؤنڈ تک کی بچت متوقع ہے۔

مجوزہ بجٹ کے مطابق دو ملین پاؤنڈ سے زائد مالیت کے مکانات پر ڈھائی ہزار پاؤنڈ سالانہ ٹیکس عائد کیا جائے گا، جبکہ پانچ ملین پاؤنڈ سے زائد مالیت کے مکانات پر ساڑھے سات ہزار پاؤنڈ سالانہ ٹیکس لگے گا۔ الیکٹرک اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں پر بھی نیا ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

فیول ڈیوٹی آئندہ برس اگست تک منجمد رہے گی، جس کے بعد اس میں مرحلہ وار اضافہ کیا جائے گا۔ چائلڈ بینیفٹ کو دو بچوں تک محدود کرنے کی شرط اپریل سے ختم کر دی جائے گی۔

اس کے علاوہ اٹھارہ ماہ سے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کی تلاش میں مدد کے لیے معاوضے کے ساتھ کام کی جگہ فراہم کی جائے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.