الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کی چھ اور صوبائی اسمبلی کی سات نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں ووٹر ٹرن آؤٹ کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔
سفارتکار تارکین وطن کی حکومتوں پر امیگریشن محدود کرنے کیلئے دباؤ ڈالیں، امریکی وزیر خارجہ
الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخابات میں مجموعی طور پر ووٹر ٹرن آؤٹ 28.58 فیصد رہا۔
این اے 18 ہری پور میں ووٹر ٹرن آؤٹ 50.82 فیصد رہا، جو تمام حلقوں میں سب سے زیادہ ہے۔ این اے 185 ڈیرہ غازی خان میں ووٹر ٹرن آؤٹ 32.61 فیصد رہا۔
این اے 96 فیصل آباد میں ووٹر ٹرن آؤٹ 26.46 فیصد، این اے 143 ساہیوال میں 21.43 فیصد، این اے 129 لاہور میں 18.67 فیصد اور این اے 104 فیصل آباد میں 13.23 فیصد رہا۔
صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں پی پی 269 مظفر گڑھ میں ووٹر ٹرن آؤٹ 50.82 فیصد، پی پی 98 فیصل آباد میں 36.82 فیصد، پی پی 73 سرگودھا میں 34.45 فیصد، پی پی 87 میانوالی میں 27 فیصد، پی پی 116 فیصل آباد میں 22.94 فیصد اور پی پی 203 ساہیوال میں 22.4 فیصد رہا۔