امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر خارجہ مارکو روبیو نے تارکین وطن کی امریکہ آمد کو محدود کرنے کے لیے دیگر حکومتوں پر دباؤ بڑھانے پر زور دیا ہے۔
اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کے قیام کے لیے اقدامات تیز کر دیے ہیں
اخبار کے مطابق وزیر خارجہ مارکو روبیو نے امریکی سفارت خانوں اور قونصل خانوں کو اس سلسلے میں ہدایات جاری کی ہیں۔
وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی سفارت کار یورپ، کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی حکومتوں پر امیگریشن کو محدود کرنے کے لیے دباؤ ڈالیں۔
مارکو روبیو نے سفارتکاروں سے کہا کہ وہ تارکین وطن کی جانب سے کی جانے والی مجرمانہ سرگرمیوں کے اثرات کو واضح کریں تاکہ ان پر پابندیاں عائد کی جا سکیں۔