sui northern 1

نیشنل گارڈز پر حملہ: امریکا نے افغان شہریوں کی امیگریشن درخواستیں فوری روک دیں

نیشنل گارڈز پر حملہ: امریکا نے افغان شہریوں کی امیگریشن درخواستیں فوری روک دیں

0
Social Wallet protection 2

واشنگٹن میں امریکہ نے افغان شہریوں کے لیے امیگریشن کی تمام درخواستیں غیر معینہ مدت کے لیے روک دی ہیں۔

sui northern 2

امریکی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب افغان شہری کی جانب سے واشنگٹن میں نیشنل گارڈ کے دو اہلکاروں کو گولی مار دی گئی۔ ٹرمپ انتظامیہ نے اس واقعے کے بعد افغان شہریوں کی امیگریشن درخواستیں فوری طور پر معطل کر دی ہیں۔

گلگت بلتستان کی اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پولیس کی اہم کارروائی

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے امریکی شہریت اور امیگریشن سروسز نے تصدیق کی کہ افغان شہریوں کے لیے امیگریشن کی تمام درخواستیں غیر معینہ مدت کے لیے روک دی گئی ہیں۔

امریکی امیگریشن ایجنسی کا کہنا ہے کہ افغان شہریوں کے لیے امیگریشن درخواستوں کے سکیورٹی اور جانچ پروٹوکول کا مزید جائزہ لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 26 نومبر کو امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈ کے دو اہلکاروں کو گولی مار دی گئی تھی، جن کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

امریکی حکام کے مطابق ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے، جس کی شناخت 29 سالہ افغان شہری رحمان اللہ لکنوال کے طور پر کی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.