sui northern 1

جب تک عمران خان سے ملاقات نہیں ہوجاتی ہر جمعرات کو اڈیالا جیل جاؤں گا: سہیل آفریدی کا اعلان

جب تک عمران خان سے ملاقات نہیں ہوجاتی ہر جمعرات کو اڈیالا جیل جاؤں گا: سہیل آفریدی کا اعلان

0
Social Wallet protection 2

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اعلان کیا ہے کہ جب تک عمران خان سے ملاقات نہیں ہو جاتی، وہ ہر جمعرات کو اڈیالہ جیل جایا کریں گے۔

sui northern 2

مغربی افریقی ملک گنی بساؤ میں بغاوت، فوج نے صدر کو معزول کرکے اقتدار سنبھال لیا

پشاور میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ناحق قید ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر جدوجہد جاری رکھیں گے، وہ پرامن رہیں گے لیکن اپنا حق کسی کو نہیں دیں گے۔

سہیل آفریدی نے اعلان کیا کہ جب تک بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہو جاتی، وہ ہر جمعرات کو اڈیالہ جیل جایا کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ قانون اور آئین کے دائرے میں رہیں گے اور کسی کو موقع نہیں دیں گے کہ وہ ان پر گولیاں چلائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.