اسلام آباد پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں جمعیت علماء اسلام کے رہنما فرخ کھوکھر کو گرفتار کر لیا ہے۔
عوام نعرے اور عملی اقدامات میں فرق جان گئے، اب کوئی بہکاوے میں نہیں آئے گا: مریم نواز
پولیس کے مطابق فرخ کھوکھر کو زیرو پوائنٹ کے ناکے سے گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس نے فرخ کھوکھر کو تحویل میں لینے کے بعد تھانہ آبپارہ منتقل کر دیا ہے۔
خیال رہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے معروف سیاسی گھرانے کی سماجی و سیاسی شخصیت فرخ کھوکھر نے چند ماہ قبل جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔