sui northern 1

دوسروں کو چورکہنے والے خود چور ثابت ہوئے، عمران خان اکیلا مجرم نہیں، لانیوالے بھی شریک ہیں: نواز شریف

دوسروں کو چورکہنے والے خود چور ثابت ہوئے، عمران خان اکیلا مجرم نہیں، لانیوالے بھی شریک ہیں: نواز شریف

0
Social Wallet protection 2

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان اکیلا مجرم نہیں بلکہ اسے لانے والے بھی برابر کے شریک ہیں، اور ہم نے عوامی خدمت کا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے پاکستان کو اخلاقی اور معاشرتی دیوالیہ پن سے بچایا ہے۔ لاہور میں ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے نومنتخب ارکان اسمبلی سے خطاب میں انہوں نے تمام کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کے فضل سے جھوٹ، گالم گلوچ، بدتمیزی اور فتنے کو شکست ہوئی ہے۔

sui northern 2

ملک کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، جنرل ساحر شمشادکا جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز میں الوداعی تقریب سے خطاب

نواز شریف کا کہنا تھا کہ عوام نے کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیا جبکہ الیکشن کا بائیکاٹ کرنے والے خود الیکشن میں حصہ لے کر بھی ناکام ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دور حکومت میں ایک بھی ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں ہوا، ملک میں تباہی اور بدتہذیبی کا کلچر عام ہوا، خارجہ امور میں ناکامی ہوئی، میرٹ کو نظرانداز کیا گیا اور ملک دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ترقی کی رفتار برقرار رہتی تو آج پاکستان دنیا میں بہتر مقام رکھتا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہر دور میں ترقیاتی منصوبے شروع کیے اور آج میرٹ کا بول بالا ہے، تمام محکمے محنت سے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات کی بدولت مہنگائی میں کمی آئی ہے، پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچا لیا گیا ہے اور پنجاب و وفاقی حکومت دن رات کام کر رہی ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ ڈیڑھ سال میں ریکارڈ عوامی خدمت کی گئی اور پاکستان کو اخلاقی و معاشرتی تباہی سے بچایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان واحد مجرم نہیں، اسے لانے والے بھی ذمہ دار ہیں اور دوسروں کو چور ڈاکو کہنے والے خود چور ثابت ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ، فساد اور جلاؤ گھیراؤ کے ماحول میں کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ایک لاکھ بیس ہزار گھر غریبوں کے لیے بنائے جا رہے ہیں، غریب افراد کا مفت علاج کیا جا رہا ہے، اسپتال تعمیر ہو رہے ہیں اور ہر ضلع میں گرین بسیں چل رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال پہلے سے بہتر ہو چکی ہے۔

اتوار کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن قومی اسمبلی کی تمام چھ نشستوں پر کامیاب ہوئی جبکہ صوبائی اسمبلی کی سات میں سے چھ نشستیں بھی ن لیگ کے حصے میں آئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.