sui northern 1

ملک کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، جنرل ساحر شمشادکا جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز میں الوداعی تقریب سے خطاب

ملک کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، جنرل ساحر شمشادکا جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز میں الوداعی تقریب سے خطاب

0
Social Wallet protection 2

اسلام آباد میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کے اعزاز میں جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز میں الوداعی تقریب منعقد ہوئی۔ تینوں افواج کے چاق وچوبند دستوں نے سبکدوش ہونے والے چیئرمین کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

sui northern 2

مفتی عبدالقوی کا ایشوریارائے کے بارے میں حیران کن دعویٰ

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں سابق چیئرمینز جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سینئر افسران شریک ہوئے۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاک فوج میں چالیس سال خدمات انجام دیں اور اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں لگن، پیشہ ورانہ مہارت اور خلوص نیت کے ساتھ فرائض انجام دینے کی توفیق دی۔

انہوں نے مادر وطن کے دفاع میں پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور مسلح افواج کے شہداء اور ان کے اہل خانہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا کا کہنا تھا کہ مضبوط قومی دفاع، قومی سلامتی کی بنیاد ہے اور ملک کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے افسران اور جوان دفاع وطن کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.