پاکستانی مذہبی اسکالر مفتی عبدالقوی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے جس میں وہ بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے سے نکاح کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ وائرل ویڈیو میں مفتی عبدالقوی نے دعویٰ کیا کہ ایشوریا رائے اور ان کے شوہر ابھیشیک بچن کے درمیان علیحدگی کی صورتحال بن رہی ہے اور اگر ایسا ہوا تو چند ماہ میں ایشوریا رائے کی جانب سے نکاح کا پیغام موصول ہوگا۔
برطانیہ میں مٹاپے سے نمٹنے کیلئے حکومت نے انوکھا طریقہ اپنا لیا
جب ان سے پوچھا گیا کہ ایک غیر مسلم خاتون سے شادی کیسے ممکن ہے تو مفتی عبدالقوی نے راکھی ساونت کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مذہب تبدیل ہو کر اب نام فاطمہ ہو چکا ہے، اسی طرح وہ پہلے ایشوریا رائے کو مسلمان کریں گے اور ان کا نام عائشہ رائے رکھیں گے۔ اس سے قبل بھی مفتی عبدالقوی نے راکھی ساونت کو شادی کی پیشکش کی تھی اور ایک پوڈکاسٹ میں ان سے شادی کی مشروط خواہش کا اظہار کیا تھا۔
راکھی ساونت نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہیں نہیں معلوم کہ مفتی عبدالقوی کی بیویاں 100 ہیں یا 900، لیکن وہ اکیلی ایک لاکھ عورتوں کے برابر ہیں اور مفتی عبدالقوی انہیں سنبھال نہیں پائیں گے۔