sui northern 1

برطانیہ میں مٹاپے سے نمٹنے کیلئے حکومت نے انوکھا طریقہ اپنا لیا

برطانیہ میں مٹاپے سے نمٹنے کیلئے حکومت نے انوکھا طریقہ اپنا لیا

0
Social Wallet protection 2

برطانیہ میں مٹاپے سے نمٹنے کے لیے حکومت نے ملک شیک، پیکڈ ملک اور مختلف سافٹ ڈرنکس پر نیا شوگر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد شہریوں میں بڑھتے ہوئے وزن، خصوصاً بچوں میں مٹاپے کی شرح میں کمی لانا ہے۔

sui northern 2

وفاقی آئینی عدالت میں تمام کیسز کی فائلنگ صرف اسلام آباد میں کرنے کا سرکلر جاری

نئے قانون کے تحت مشروبات میں چینی کی موجودہ حد 100 ملی لیٹر میں 5 گرام سے کم کرکے 4.5 گرام مقرر کی گئی ہے۔ اس حد سے زیادہ چینی رکھنے والے تمام پیکڈ ڈرنکس اور ملک شیک پر شوگر ٹیکس نافذ ہوگا۔ برطانوی وزیرِ صحت ویس اسٹریٹنگ نے پارلیمنٹ میں بتایا کہ مٹاپا بچوں کو صحت مند زندگی کے آغاز سے محروم کرتا ہے اور سب سے زیادہ اثر غریب طبقے پر پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مٹاپے کا شکار افراد پوری زندگی مختلف بیماریوں سے دوچار رہتے ہیں اور ان کے علاج پر حکومت کے اربوں پاؤنڈ خرچ ہوتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کیفے اور بازار میں دستیاب اوپن کپ ڈرنکس پر یہ ٹیکس لاگو نہیں ہوگا۔ نئے شوگر ٹیکس کا نفاذ یکم جنوری 2028 سے شروع ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.