sui northern 1

کراچی میں صرف 69 ٹریفک سگنل فعال ہونے کا انکشاف، ای چالان میں مشکلات

کراچی میں صرف 69 ٹریفک سگنل فعال ہونے کا انکشاف، ای چالان میں مشکلات

0
Social Wallet protection 2

شہرِ قائد میں صرف 69 ٹریفک سگنلز کے فعال ہونے کے باعث ای چالان کے نفاذ میں مشکلات کا سامنا ہے۔

sui northern 2

ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کے مطابق کراچی کے کل 89 ٹریفک سگنلز میں سے محض 69 کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے دیگر شہروں کے مقابلے پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ ممبئی میں ایل ای ڈی لائٹس والے 569 جبکہ نئی دہلی میں 2160 ٹریفک سگنلز فعال ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف 26اور27 نومبر کو بحرین کا دورہ کرینگے،دفتر خارجہ

ڈی آئی جی ٹریفم کا کہنا ہے کہ کراچی میں بیشتر سگنلز کے غیر فعال ہونے کی وجہ سے ای چالان سسٹم کو چلانے میں دشواریوں کا سامنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شہر کو سوا ارب روپے مالیت کے 400 جدید سگنلز کی ضرورت ہے۔

پیر محمد شاہ نے مزید کہا کہ نئے منصوبے کے تحت خود کار طریقے سے ٹریفک چلانے والے 400 سگنلز نصب کیے جائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ٹریفک کنٹرول کرنے والا ایک جدید سگنل پی آئی ڈی سی پر نصب کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.