اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے سکیورٹی خدشات کے باعث اپنا بھارت کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کی فیلڈ مارشل سے الوداعی ملاقات
اسرائیلی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں حالیہ بم دھماکے کے بعد نیتن یاہو نے ایک بار پھر اپنا طے شدہ دورہ بھارت ملتوی کردیا۔ وزیراعظم نیتن یاہو نے اس سال کے آخر میں بھارت کا دورہ کرنا تھا جس کے دوران ان کی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سمیت دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں ہونا تھیں۔
اس سے قبل بھی ستمبر میں نیتن یاہو نے بھارت کا ایک روزہ دورہ منسوخ کردیا تھا۔ اسرائیلی وزیراعظم آخری بار 2018 میں بھارت کے دورے پر آئے تھے۔