انسدادِ دہشت گردی کی عدالت اسلام آباد نے تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کو دو مقدمات میں مسلسل عدم حاضری پر اشتہاری قرار دے دیا۔
الیکشن عملے کو دھمکانے کا کیس: وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی الیکشن کمیشن میں پیش
اے ٹی سی کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف 28 فروری جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کی جانب سے سردار محمد مصروف خان اور زاہد بشیر ڈار ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔
شبلی فراز کی عدم پیشی کے باعث انہیں اشتہاری قرار دیا گیا جبکہ سابق وزیر قانون راجہ بشارت سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے پیش ہونے والے ملزمان کی حاضری مکمل کرنے کے بعد سماعت ملتوی کر دی۔
تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف تھانہ رمنا میں دو مقدمات درج ہیں جن کی کارروائی جاری ہے۔