sui northern 1

وفاقی آئینی عدالت کی چاروں صوبوں میں رجسٹریاں قائم کرنے کا فیصلہ

وفاقی آئینی عدالت کی چاروں صوبوں میں رجسٹریاں قائم کرنے کا فیصلہ

0
Social Wallet protection 2

وفاقی آئینی عدالت نے چاروں صوبوں میں اپنی رجسٹریاں قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

sui northern 2

رپورٹس کے مطابق آئینی عدالت میں ویڈیو لنک کی سہولت فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ عدالت ابھی ٹرانزیشن کے مرحلے میں ہے اور صوبوں میں رجسٹریاں قائم کی جائیں گی۔ ان کے مطابق پرنسپل سیٹ سے رجسٹریوں میں ویڈیو لنک کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔

ضلع خیبر کے مختلف علاقوں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد

اسی دوران وفاقی آئینی عدالت نے سردیوں کی تعطیلات کا اعلان بھی کر دیا ہے، تاہم ارجنٹ کیسز کی سماعت تعطیلات کے دوران بھی جاری رہے گی۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق عدالت 22 دسمبر 2025 سے 4 جنوری 2026 تک بند رہے گی اور 5 جنوری 2026 کو دوبارہ کھلے گی۔ تعطیلات کے دوران آئینی عدالت کے دفاتر کھلے رہیں گے اور عدالت ارجنٹ و دیگر فکس مقدمات کی سماعت بھی کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.