sui northern 1

ضلع خیبر کے مختلف علاقوں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد

ضلع خیبر کے مختلف علاقوں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد

0
Social Wallet protection 2

ضلع خیبر کے علاقوں علی مسجد، باڑا، جمرود اور پشاور سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی ہیں۔

sui northern 2

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں اینٹی نارکوٹکس فورس کی مسلسل کامیاب کارروائیاں جاری ہیں، جن میں حال ہی میں ضلع خیبر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ چند دنوں کے دوران اے این ایف کی 6 کامیاب کارروائیاں شامل ہیں۔
وفاقی آئینی عدالت میں سردیوں کی تعطیلات کا اعلان
ان کارروائیوں میں آئس، ہیروئن، چرس اور افیون کی 72 کلوگرام سے زائد مقدار ضبط کی گئی، جبکہ کارروائی کے دوران 5 منشیات فروش گرفتار ہوئے، جن میں ایک سرکاری ملازم بھی شامل ہے۔

منشیات کو گاڑیوں کے مختلف حصوں اور استعمال شدہ کپڑوں میں چھپایا گیا تھا، جس کے بعد اے این ایف نے 5 گاڑیاں قبضے میں لے لیں۔ اے این ایف نے انٹر سٹی بس سروس کے کارگو میں گھریلو سامان میں چھپائی گئی آئس اسمگل کرنے کی کوشش کو بھی ناکام بنایا۔

ذرائع کے مطابق آئس اور ہیروئن افغانستان سے لائی گئی تھیں اور تیراہ اور خیبر کے راستے اندرونِ ملک اسمگل کی جا رہی تھیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.