Gas Leakage Web ad 1

سعودی عرب سے پاکستان کیلئے آئل فیسلیٹی کی فراہمی مزید بڑھ گئی

سعودی عرب سے پاکستان کیلئے آئل فیسلیٹی کی فراہمی مزید بڑھ گئی

0

سعودی عرب سے پاکستان کے لیے تیل کی فراہمی میں اضافہ ہوا ہے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں سعودی عرب سے فراہم کی جانے والی تیل کی سہولت کی مالیت چالیس کروڑ ڈالرز تک پہنچ گئی ہے۔ اکتوبر میں پاکستان کو سعودی عرب سے مزید 10 کروڑ ڈالر کی تیل کی فراہمی ہوئی، جبکہ ایک ارب ڈالر مالیت کی ادائیگی کو سعودی عرب نے ایک سال کے لیے مؤخر کر دیا۔

Gas Leakage Web ad 2

ایچی سن کالج کے پرنسپل نے استعفیٰ دے دیا

وزارت خزانہ کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان پر پانچ ارب ڈالر کے ڈیپازٹس کی مدت بھی بڑھا دی ہے، جو سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ کے تحت فراہم کی گئی ہیں۔ یہ سہولت پاکستان کی توانائی درآمدات میں معاون ثابت ہوگی۔ اسٹیٹ بینک میں رکھے گئے سعودی عرب کے پانچ ارب ڈالر کے ذخائر میں سے دو ارب دسمبر اور تین ارب جون 2026 میں میچور ہوں گے، اور ان پر سالانہ چار فیصد سود لاگو ہے۔

دستاویزات کے مطابق پہلی سہ ماہی میں پاکستان کو سعودی سہولت کے تحت تقریباً 85 ارب روپے مالیت کا تیل فراہم کیا گیا، جس کے مطابق سعودی عرب ہر ماہ تقریباً 100 ملین ڈالر کے برابر تیل فراہم کر رہا ہے، جو پاکستانی کرنسی میں 28.37 ارب روپے بنتے ہیں۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی یہ سہولیات بیرونی مالیاتی توازن کو مستحکم کرنے اور زرمبادلہ کے ذخائر میں استحکام پیدا کرنے کے لیے دی گئی ہیں۔ اوگرا کے ترجمان نے بھی واضح کیا ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی کوئی قلت نہیں ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.