خیبر پختونخوا کےمختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 30 دہشتگرد ہلاک

خیبر پختونخوا کےمختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 30 دہشتگرد ہلاک

0

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع کرم، مہمند اور لکی مروت میں کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنۂ خوارج کے 30 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

خیبرپختونخوا حکومت کا ایکشن ان ایڈ آف سول پاور قانون واپس لینے کا فیصلہ

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ کے مطابق ضلع کرم میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا اور ان کی پوزیشن کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ دو الگ کارروائیوں میں مجموعی طور پر 23 دہشت گرد مارے گئے۔ پہلی کارروائی میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 12 خوارج ہلاک ہوئے جب کہ خفیہ اطلاع پر کی جانے والی دوسری کارروائی میں 11 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مہمند میں کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے، لکی مروت میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 اور ٹانک میں ایک خارجی دہشت گرد ہلاک کیا گیا۔

کامیاب کارروائیوں پر وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.