میں اپنا کردار ادا کرنے کیلیے تیار ہوں، ٹرمپ سے ملاقات کے بعد رونالڈو کا خصوصی پیغام

میں اپنا کردار ادا کرنے کیلیے تیار ہوں، ٹرمپ سے ملاقات کے بعد رونالڈو کا خصوصی پیغام

0

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار

رونالڈو کی ٹرمپ سے ملاقات وائٹ ہاؤس میں اس موقع پر ہوئی جب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے امریکی دورے کے دوران ایک خصوصی عشائیہ دیا گیا۔ رونالڈو اپنی ہونے والی اہلیہ جارجینا روڈریگوِز کے ہمراہ اس عشائیے میں شریک ہوئے اور تقریب کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں۔

انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ جناب صدر، دعوت دینے اور آپ اور خاتون اول کی جانب سے مجھے اور میری ہونے والی اہلیہ جارجینا کے پرتپاک استقبال پر شکریہ۔ ہر شخص کے پاس دینے کے لیے کچھ معنی خیز ہوتا ہے اور میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہوں تاکہ نئی نسلوں کو حوصلہ، ذمہ داری اور دیرپا امن سے بھرپور مستقبل کی تعمیر کے لیے ترغیب دی جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.