خیبرپختونخوا حکومت کا ایکشن ان ایڈ آف سول پاور قانون واپس لینے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت کا ایکشن ان ایڈ آف سول پاور قانون واپس لینے کا فیصلہ

0

پشاور میں خیبرپختونخوا حکومت نے ایکشن ان ایڈ آف سول پاور قانون واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیر قانون خیبرپختونخوا آفتاب عالم نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ یہ قانون امن جرگے میں کیے گئے فیصلوں کے تناظر میں واپس لیا جا رہا ہے۔

کراچی کو عالمی سطح پر کون سا بڑا اعزاز ملنے والا ہے؟ اقوام متحدہ کی پیشگوئی

انہوں نے بتایا کہ اس قانون سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ موجود ہے اور صوبائی و وفاقی حکومت نے اس پر سپریم کورٹ سے اسٹے لے رکھا تھا، موجودہ صوبائی حکومت اپنا اسٹے واپس لے رہی ہے۔ آفتاب عالم کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو بھی صوبے کے فیصلے کا احترام کرنا چاہیے اور اس قانون کے منظور ہونے کی وجوہات اُس وقت کے حکومتی اراکین ہی بتا سکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.