غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار

غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار

0

ایف آئی اے کراچی زون نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، جس کے تحت کراچی کے علاقے کلفٹن سے محمد تنویر نامی ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

آئینی عدالت نے خیبرپختونخوا حکومت کو نوٹس جاری کر دیا

گرفتار ملزم غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث پایا گیا اور اس کے قبضے سے مجموعی طور پر 18,000 امریکی ڈالر برآمد ہوئے۔ ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق دیگر شواہد بھی حاصل کیے گئے۔ تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہا تھا اور برآمد شدہ کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہیں کر سکا۔

ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، ترجمان ایف آئی اے نے بتایا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.