ناروے نے 28 سال بعد فیفا ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر لیا

ناروے نے 28 سال بعد فیفا ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر لیا

0

ناروے نے فٹ بال کی دنیا میں تاریخ رقم کردی اور 28 سال بعد فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

میلان میں کھیلے گئے اہم کوالیفائنگ میچ میں میزبان اٹلی کو ناروے نے ایک گول کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا۔

ایکس نے واٹس ایپ کی طرز کا نیا فیچر متعارف کرا دیا

اٹلی نے میچ کے آغاز میں جارحانہ کھیل پیش کیا اور ناروے پر ایک گول کی برتری حاصل کر لی لیکن دوسرے ہاف میں ناروے نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔

انتونیو نوسا اور ایرلنگ ہالینڈ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور اٹلی پر مسلسل حملے کیے، ان کی کوششوں سے ناروے چار گول کرنے میں کامیاب ہو گیا۔

اس تاریخی کامیابی پر ناروے کے شائقین نے جشن منایا۔ ناروے کے ہزاروں شائقین میلان کے اسٹیڈیم میں موجود تھے جنہوں نے اپنے کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.