صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن (PSIC) کا اہم اجلاس ہوا، جس میں ترقیاتی سکیموں کے عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں وزیر اعلیٰ آسان کاروبار فنانس سکیم کے دوسرے مرحلے کی پیش رفت پر بات چیت ہوئی۔ PSIC کی مینجنگ ڈائریکٹر سائرہ عمر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس سکیم کے تحت 10 لاکھ سے 5 کروڑ روپے تک بلا سود قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں۔
شازیہ مری نے پیپلز پارٹی اور آصف علی زرداری کے حوالے سے اہم انکشاف کر دیا
وزیر صنعت نے بتایا کہ دوسرے مرحلے میں 90 ارب روپے کے بلا سود قرضے دیے جائیں گے۔ اب تک چاروں ٹارگٹڈ سکیموں کے تحت 8 ارب روپے کے قرضے فراہم کیے جا چکے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پنجاب کی 23 چھوٹی صنعتی اسٹیٹس میں انفراسٹرکچر بہتر بنانے کا بڑا پروگرام اگلے ماہ شروع کیا جا رہا ہے۔ صنعتکاروں کی ضروریات کے مطابق نئی صنعتی اسٹیٹس بھی بنائی جا رہی ہیں۔
ایم ڈی PSIC کے مطابق سکیم کے دوسرے مرحلے میں اب تک 32,512 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، جن میں سے 1,846 کیسز منظور ہو چکے ہیں اور 1,228 افراد کو 8 ارب روپے سے زائد کے قرضے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔