آزاد کشمیر میں تحریک عدم اعتماد کا معاملہ، فیصل راٹھور پیپلز پارٹی کے وزیراعظم کے امیدوار نامزد

آزاد کشمیر میں تحریک عدم اعتماد کا معاملہ، فیصل راٹھور پیپلز پارٹی کے وزیراعظم کے امیدوار نامزد

0

پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے بعد فیصل راٹھور کو نئے وزیراعظم کے لیے اپنا امیدوار نامزد کر دیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے راجا پرویز اشرف نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے لیے پیپلز پارٹی کے نمبرز مکمل ہیں اور جماعت آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔ صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری یاسین کے مطابق تحریک عدم اعتماد کے لیے درکار تعداد 27 ہے، جبکہ ن لیگ کی حمایت شامل ہونے کے بعد یہ تعداد 40 تک پہنچ گئی ہے۔

سینیٹ میں آرمی، ایئر فورس اور نیوی ایکٹ میں ترامیم کے بل منظور

چوہدری یاسین نے کہا کہ پیپلز پارٹی اس وقت آزاد کشمیر کی مقبول ترین جماعت ہے اور موجودہ حالات کو بہتر بنانے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ قیادت نے جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی آزاد کشمیر فیصل راٹھور کو وزیراعظم کے امیدوار کے طور پر نامزد کیا ہے، جن کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ تجربہ رکھتے ہیں اور ایوان کو بہتر انداز میں چلا سکتے ہیں۔

دوسری جانب موجودہ وزیراعظم آزاد کشمیر نے مستعفی ہونے سے انکار کرتے ہوئے تحریک عدم اعتماد کا بھرپور مقابلہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.